- الإعلانات -

رائے ونڈ مارچ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے مقامی شہری عاطف ستار کی درخواست اس سفارش کے ساتھ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی کہ سماعت کے لیے بڑا بنچ تشکیل دیا جائے۔

درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیاہےکہ عمران خان حکمران جماعت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کر رہے ہیں ،جس سے ملک میں انتشار پھیلنے اورمسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم کا اندیشہ ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو رائے ونڈ میں دھر نا دینے سے روکا جائے۔لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ اسی نوعیت کی ایک درخواست کی سماعت پہلےہی کررہا ہے۔