- الإعلانات -

لیگی کارکنان کی تحریک انصاف کے کارکنان سے نمٹنے کیلئے ایسی چیزوں سے مشقیں کہ جان کر حیران رہ جائیں گے

گوجرانولہ  (آئی این پی ):گوجرانولہ میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی جانب سے پی ٹی آئی کے رائیونڈلانگ مارچ روکنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکنوں نے بڑی مقدار میں انڈے او ر ٹماٹر جمع کرنے شروع کر دیئے ہیں اورانڈے اور ٹماٹر نشانے پر مارنے کے لئے ٹریننگ سیشن کا آغاز کر دیا ہے۔ یوتھ ونگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے اس ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔صدر پنجاب یو تھ ونگ ولید بٹ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے دن ہر کارکن کا نشانہ ٹھیک جگہ پر لگے اس لئے ٹریننگ لے رہے ہیں۔