- الإعلانات -

چمن :ڈپٹی کمشنر کا نادرا دفتر پر چھاپہ نادرا آفس بند عملہ ابھی تک عید کی چھٹیؤں پر –

چمن میں عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے نادرا دفتر پر چھاپہ ماراتوانکشاف ہوا کہ کئی افسران اورعملہ عید کی چھٹیوں سے واپس ہی نہیں آیاہے۔کئی افسران غیرحاضر اورکمپیوٹرزبند پائےگئے۔

چمن میں نادرا عملے کی غیر حاضری پر عوام کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے اچانک نادرا دفتر پر چھاپہ مارا ، اس موقع پر انکشاف ہوا کہ چمن میں عید تعطیلات کے بعد سے نادرا آفسران نہ صرف غیر حاضر ہے بلکہ گزشتہ دس دنوں کے دوران صرف پچاس ٹوکن جاری کئے گئے۔

دفتر کے تمام کمپیوٹرز بھی بند پائے گئے ۔ ڈی سی نے اس موقع پر بتایا کہ نادرا اافسران کی غیرحاضری اور مشکلات سے حکام کو کارروائی کےلئے آگاہ کر دیاہے۔