- الإعلانات -

خیبرپختونخوا کے7 اضلاع میں بلدیاتی نشستوں کے لیے پولنگ

پشاور: خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے 38 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ جاری ہے۔

خیبرپختونخواہ میں ویلج، نیبرہڈ، تحصیل، ٹاؤن اورضلع کونسلزکیلیے پولنگ 7 اضلاع پشاور، صوابی، کرک، ٹانک، ایبٹ آباد، بونیراورلوئردیرمیں جاری ہے جہاں پولنگ شام 5 بجےتک جاری رہےگی۔

پشاورمیں ضلع اورٹاؤن کونسلزکی ایک، ایک نشست پراورنیبرہڈ کونسلزکی 3 نشستوں پرانتخابات جاری ہیں جب کہ ایبٹ آباد یونین کونسل مجہوہا کی ضلع کونسل کی نشست پر ضمنی الیکشن کی پولنگ جاری ہے جہاں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور تحریک صوبہ ہزارہ کے امیدواروں میں مقابلہ ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے  ایک لاکھ 16 ہزارسے زائدووٹرحق رائےدہی استعمال کریں گے جب کہ ضمنی انتخابات کیلیے 38 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جب کہ حساس قراردیئے گئے پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔