- الإعلانات -

دہشت گردوں کو کسی صورت واپس نہیں آنے دیں گے. آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کسی صورت واپس نہیں آنے دیں گے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیاہے۔اس موقع پر آرمی چیف نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یہ منصوبے آپریشن کے بعد فاٹا کی بحالی کا حصہ ہیں۔ قبائلی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے۔ علاقے میں دہشت گردوں کو کسی صورت واپس نہیں آنے دیا جائے گا.