- الإعلانات -

شاہد مسعود کو ٹیلی فون پر دھمکیاں موصول ہونے کا انکشاف

اسلام آباد : معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کو ٹیلی فون پر دھمکیاں موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار اور سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کو کو ٹیلی فون پر دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ شاہد مسعود نے بتایا ہے کہ انہیں گزشتہ دنوں ایک معروف شخصیت کی جانب سے فون کال موصول ہوئی جس میں ان کی جانب سے دھمکی دی گئی کہ وہ انہیں ان کے شو میں آکر گولی ماریں گے۔ شاہد مسعود نے وضاحت کی ہے کہ دھمکی دینے والا شخص ملک ریاض نہیں بلکہ کوئی اور تھا۔