- الإعلانات -

کوئٹہ:دھماکہ،اہم سپلائی لائن کو اُڑادیاگیا،حساس ادارے حرکت میں آگئ

کوئٹہ ( این این آئی ): ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے 24انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیزمواد سے اڑا دیا۔لیویزذرائع کے مطابق واقعہ پیرکوہ کے علاقے میں جمعرات کو پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے 24انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکا خیزمواد سے تباہ کردیا۔دھماکا سے پیرکوہ سے سوئی جانے والی پائپ لائن سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی،واقعہ کے بعد حساس ادارے حرکت میں آگئے اور واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔