- الإعلانات -

بول ٹی وی کے دونوں لائنس معطل

اسلام آباد : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بول ٹی وی کے دونوں لائنس معطل کردیئے ۔بدھ کو یہاں پیمرا اتھارٹی کا 106 واں اجلاس ہوا جس میں بول نیوز اور بول انٹرٹینمٹ کے لائسنس معطل کردیئے گئے ۔پیمرا کے اعلامیے کے مطابق کونسل آف کمپلینٹس نے بول ٹی وی کے لائسنس معطل کرنے کی سفارش کی تھی، بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں۔ بول ٹی وی کے معاملے پر غور کیلیے شکایات کونسل کا اجلاس 18 اگست کو ہوا تھا۔