- الإعلانات -

ہم جنگی عزائم رکھنے والوں کا شکار نہیں ہوں گے۔ مریم نواز

لاہور: وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ جنگ طاقت کی علامت تو ضرور ہے لیکن کسی مسئلے کا حل نہیں جب کہ ہم جنگی عزائم رکھنے والوں کا شکار نہیں ہوں گے۔ 

وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں کہا  کہ جنگ طاقت کی علامت تو ضرور ہے لیکن کسی بھی مسئلے کا حل نہیں جب کہ جنگ ان لوگوں کی سازش ہوتی ہے جو خود اس میں حصہ نہیں لیتے لہذا جنگی جنون رکھنے والوں کو اقتدار سے دور رکھا جانا چاہیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل وغارت گری کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا لیکن ہم انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں جو ہمیں ضرور ملے گا اور ہم جنگی عزائم رکھنے والوں کا شکار نہیں ہوں گے۔

واضح رہے مقبوضہ کےاُڑی سیکٹر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے کے بعد بھارت نے ایل او سی پر اپنی  فوجی نقل و حرکت بڑھا دی ہے۔