- الإعلانات -

فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے ، مادر وطن کے چپے چپے کاہر قیمت پر دفاع کیاجائےگا ۔

کھاریاں میں انسداد دہشت گردی مرکز کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ قوم کے جذبے اور سیکورٹی فورسز کے پیشہ وارانہ عزم سے دہشت گردوں کو شکست دی۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان گزشتہ ایک دہائی سے دہشت گردی کا شکار ہے ،عوام اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔