- الإعلانات -

جارحیت کی صورت میں چین پاکستان کا ساتھ دیگا، چینی قونصل جنرل

چین کے قونصل جنرل یو بورن نے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں چین پاکستان کا ساتھ دے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دشمن کے مذموم عزائم کوخاک میں ملا دیا جائے گا۔

لاہور میں چین کے قونصل جنرل یور بورن نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے پاکستان کی ہر قسم کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

یور بورن کا کہنا تھا کہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتے رہیں گے، ملاقات میں سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔

ویر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں گے، اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے وزیراعلی پنجاب کی 65 ویں سالگرہ پر انھیں گلدستہ بھی پیش کیا۔