- الإعلانات -

جسٹس وجیہہ الدین احمد کی نئی سیاسی پارٹی،عمران خان نے دِل بڑا کرلیا،حیرت انگیز موقف کا اعلان

اسلام آباد :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ہمیں پرامن احتجاج کرنے دے تو کچھ نہیں ہوگا ،اگر حکومت نے کوئی ایکشن لیا تو اس پر سخت ردعمل آئیگا۔

اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہمیں پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے.

حکومت ہمیں پرامن احتجاج کرنے دے تو کچھ نہیں ہوگا لیکن اگر حکومت نے کوئی ایکشن لیا تو اس پرسخت ری ایکشن آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 126دن کا دھرنا دیا لہٰذا حکومت کو اسی طرح کا موقع دیا جانا چاہئے.

انہوں نے کہا کہ ملک میں جتنی زیادہ کرپشن ہوگی اتنی غربت ہوگی ،پاناما پیپرز کیس پر تمام سیاسی جماعتیں اکھٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد کا احترام کرتے ہیں اور وہ اگر کوئی نئی جماعت بناناچاہتے توہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔