- الإعلانات -

مکمل یقین ہے کہ نئی نسل ملک کو عروج پر پہنچائے گی:آرمی چیف

راولپنڈٰی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ مکمل یقین ہے کہ نئی نسل ملک کو عروج پر پہنچائے گی ، تعلیمی اداروں کو نئی نسل کی کردار سازی پر بھی توجہ دینی چاہئے۔

جی ایچ کیو میں آرمی پبلک سکولز کے تحت میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک کی نئی نسل ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہے، تعلیمی اداروں کو نئی نسل کے کردار سازی پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

تعلیمی ادارے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ دیں ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امتحانات میں نمایاں اپوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لینے پر طلبہ کے والدین اور اساتذہ بھی مبارک باد کے مسحتق ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اے پی ایس ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے ، اے پی ایس کے تحت ملک کے 183 اداروں میں تقریبا 2 لاکھ طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔