- الإعلانات -

رائیونڈ مارچ میں وزیراعظم نواز شریف کو بتاؤں گا کہ بھارتی جارحیت پر نریندر مودی کو کس طرح جواب دیا جاتا ہے۔

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر ردعمل میں کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ میں وزیراعظم نواز شریف کے بعد دوسرا پیغام نریندر مودی کو دوں گا جو بدقسمتی سے آج تک ہمارے وزیراعظم نہ دے سکے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے تھا کہ حکومت سے اختلافات اپنی جگہ لیکن خارجہ پالیسی پر ہم حکومت کے ساتھ ہیں اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جب کہ رائیونڈ مارچ میں نواز شریف کے بعد دوسرا پیغام بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دوں گا جو وزیراعظم نواز شریف نہیں دے سکے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ رائیونڈ مارچ میں شرکت کریں کیوں کہ رائیونڈ مارچ سے دنیا کو یکجہتی کا پیغام جائے گا اور مارچ میں وزیراعظم نواز شریف کو بتاؤں گا کہ بھارتی جارحیت پر نریندر مودی کو کس طرح جواب دیا جاتا ہے۔