- الإعلانات -

سر براہ شیخ رشید احمد نے زعیم حسین قادری کو ’’سیاسی مراثی ‘‘قرار دیدیا

لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے سید زعیم حسین قادری کو ’’سیاسی مراثی ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا میں شیخ رشید(ن) لیگ کے نوازشر یف سمیت سب کے ذہن پر سوار ہو چکا ہوں ۔ جمعہ کے روز پنجاب حکومت کے ترجمان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ زعیم حسین قادری سیاسی مر اثی ہیں جو اپنی نوکر ی بچانے کیلئے مجھ پر تنقید کرتے ہیں مگر ہم کر پشن کے خلاف اور احتساب کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے اور نوازشر یف کا ہر صورت کر پشن کا حساب دینا ہی ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سر جیکل اور لندن آپر یشن والوں کا ایک ساتھ احتساب کر یں گے حکمران یہاں سے دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں