- الإعلانات -

تحریک انصاف کے جلسے ایک بار پھر خاتون سے بدتمیزی

رائے ونڈ میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں ایک خاتو ن سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے، بدسلوکی کے بعد خاتون کو بمشکل رش میں سے نکالا گیا۔

رائے ونڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ شروع ہوچکا ہے، جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

شرکائے جلسہ کو عمران خان کی آمد کا شدت سے انتظار تھا، بالآخر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیں، شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے ہیں۔