- الإعلانات -

پاناما لیکس کے معاملے پر کوئی سمجھوتا کرنے کو تیار نہیں- شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وقت پڑا تو وزیر اعظم نوازشریف کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کریں گے لیکن پاناما لیکس کے معاملے پر کوئی سمجھوتا کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو مطالبہ کرنا چاہیے تھا کہ اے پی سی کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سے کروائی جائے ۔