- الإعلانات -

لندن: لانڈرنگ کیس میں متحدہ کے بانی پھنس گئے-

لندن: بڑی خبر،منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ کے بانی پھنس گئے،سکاٹ لینڈ یارکافیصلہ منظر عام پر،تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کے خلاف سکاٹ لینڈ یارڈ نے ٹھوس شواہد ملنے کادعویٰ کیا ہے اور اس سلسلے میں کراﺅن پراسیکیویشن چند روز تک کیس عدالت میں بھیجنے کی منظوری دے گی،ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں،کراﺅن پراسیکیوشن سروس نے ثبوتوں کو تسلی بخش قراردیاہے،اس کیس کی جلد ہی لندن کی کراﺅنڈ کورٹ میں سماعت ہوگی،ملزمان کو چھبیس اکتوبر تک الزامات کے جواب عدالت میں جمع کرانے ہونگے،متحدہ کے بانی کے خلاف ثبوتوں کو درست تسلیم کرلیاگیاہے ،کراﺅ ن پراسیکیوشن متحدہ کے بانی ،طارق میر محمد انور،سرفرازمرچنٹ کو الزامات ارسال کرے گا۔