- الإعلانات -

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھرخلاف ورزی, مزید جاٰٗنئیے

مظفرآباد, بھارتی جنگی جنون ،بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر حملہ کردیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر حملہ کیا گیا ہے۔ بھارتی فوج نے نیزہ پیر سیکٹر میں سویلین آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ کے نیتجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔واضح رہے کہ بھارت اس وقت جنگی جنون میں مبتلاہوکرلائن آف کنڑول پرفائرنگ کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔