- الإعلانات -

بھارتی فوج کشمیر میں قتل عام کر رہی ہے، فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کشمیر میں قتل عام کر رہی ہے،بھارت مسئلہ کشمیر پر مسلسل راہِ فرار اختیار کر رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بقا کامسئلہ ہوا تو پاکستان ایٹم بم استعمال کرے گا لیکن اس حدتک جانےکی ضرورت نہیں۔