- الإعلانات -

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا اٹک کے قریب فیلڈ ایریا کا دورہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اٹک کے قریب فیلڈ ایریا کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو دنیا میں سب سے زیادہ جنگ کا تجربہ ہے، جبکہ روسی فوج کا شمار دنیا کی بہترین فوجوں میں ہوتاہے۔

آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشقوں سےدونوں ملکوں کی افواج کو سیکھنے کا موقع ملے گا، دونوں افواج کے تجربات سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فائدہ اٹھائیں گے۔