- الإعلانات -

اسٹیل ملز ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں دینے کی منظوری.

اسلام آباد : پاکستان میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملز اور مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں ایک ساتھ دینے کی منظوری دے دی ہے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسٹیل ملز کے ملازمین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آخری بار تنخواہیں جاری کررہے ہیں اگر پیدوار نہ بڑھائی تو آئندہ تنخواہیں نہیں دینگے دارالحکومت اسلام آباد میں اسحا ق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے اسٹیل ملز ملازمین کو جون اور جولائی کی تنخواہوں کیلئے 96کروڑ پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کو بھی دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دی کمیٹی نے 50ہزار ٹن میٹرک ٹن دال چنا درآمد کرنے کی بھی منظوری دی۔