- الإعلانات -

مچھ کے علاقہ میں ریلوے ٹریک پر یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ,مزیدجانئیے

بلوچستان کے علاقہ مچھ میں ریلوے ٹریک پر یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں سے 4 افراد جاں بحق اور دس افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں جعفر ایکسپریس کی دو بوگیوں کو نقصان بھی پہنچا۔

بلوچستان کے علاقے مچھ میں ریلوے ٹریک پر پے در پے دو دھماکے ہوئے۔ پہلے دھماکے کے وقت جعفر ایکسپریس ٹریک سے گزر رہی تھی جس کی دو بوگیاں دھماکے کے بعد پٹڑی سے اتر گئیں۔

واقعہ کے بعد ابھی امدادی کام جاری تھا اور زخمیوں کو تباہ حال بوگیوں سے نکالا جا رہا تھا کہ 20 منٹ بعد دوسرا دھماکہ ہوگیا۔

واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔