- الإعلانات -

آرمی چیف کا پنجاب رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پنجاب رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے، دورے کے دوران انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے رینجرز جوانوں کے جذبے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا، آرمی چیف نے رینجرزکی ورکنگ باونڈری اور بین الاقوامی سرحد پر ہمہ وقت نگرانی کی بھی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔