- الإعلانات -

سیکیورٹی پلان پر مکمل عمل درآمد,عاشور کے موقع پر سیکورٹی کےفول پروف انتظامات

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہےکہ یوم ِعاشور کے موقع پر صوبےبھر میں سیکورٹی کےفول پروف انتظامات کیےگئےہیں۔

وزیر اعلی ٰ پنجاب نے یوم عاشور پر امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے صوبائی کابینہ کمیٹی برائےامن وامان کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیر اعلی شہبازشریف ٰ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کیاجائے،اورقانون نافذ کرنےوالےادارےچوکس رہ کرفرائض انجام دیں،انہوں نےہدایت کی کہ سماج دشمن عناصرپر کڑی نگاہ رکھی جائے اورنفرت انگیز تقریریں اورلٹریچرتقسیم کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

ذہنی صحت کے عالمی دن پر جاری پیغام میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دماغ کا متوازن رہنا صحت مند زندگی کیلئے اشدضروری ہے،،مثبت سوچ ذہنی اور نفسیاتی امراض سے محفوظ رکھتی ہے