- الإعلانات -

وزیراعظم نواز شریف کے خاندان کے ارکان کی شوگرملز کی وٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کے خاندان کے ارکان اور قریبی رشتہ داروں کی ملکیت پانچ شوگر ملز کی ایک ضلع سے دوسرے ضلع منتقلی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

ہائی کورٹ نے یہ حکم تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو اور دیگر شوگر ملز مالکان کی درخواستوں پر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے شوگر ملز مالکان کی ایک ہی نوعیت کی ان درخواستوں کو منظور کر لیا جن میں شریف خاندان کی ملکیت شوگر ملز کی منتقلی کے اقدام کو چیلنج کیا گیا.

جسٹس عائشہ اے ملک نے سیکریٹری انڈسٹریز کے اس نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جس کے تحت شریف خاندان کے ارکان اور قریبی رشتہ داروں کی پانچ شوگر ملز کی دوسرے اضلاع میں منتقلی کی اجازت دی گئی۔