- الإعلانات -

وزیراعظم کا سیز فائرلائن کا بزریعہ ہیلی کاپٹر ہنگامی دورہ کیا

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے سیز فائرلائن کا بزریعہ ہیلی کاپٹر ہنگامی دورہ کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیرکے ہمراہ سینئروزیر چوہدری طارق فاروق اور وزیراطلاعات وسیاحت راجہ مشتاق منہاس بھی تھے۔ سماہنی کی تاریخ میں گذشتہ 15 سالوں میں کسی بھی وزیراعظم نے باقاعدہ دورہ نہیں کیا۔ یہ پہلاموقع تھا کہ آزادکشمیرکے منتخب وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سیز فائرلائن پربسنے والے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وادی سماہنی سمیت سیز،چھمب ، نکیال ،اورعباس پورکا دورہ کیا۔