- الإعلانات -

گورنر کی سندھ ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل بلال اکبر،ڈپٹی مئیر کراچی کو سیکیورٹی کے حوالے سے آگاہی

گورنر سندھ نے چیف سکریٹری سندھ محمد صدیق میمن،ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل بلال اکبر،ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وھرہ ،انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اے ڈی خواجہ اور ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہرکو فوم کر کے عاشورہ کے جلوسوں کے سیکیورٹی کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔

گورنر نے آئی جی سندھ کوجلوسوں کے راستوں پر نگران کیمروں کو مکمل طورپرفعال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جلوسوں کے آغاز سے اختتام تک تمام راستے مکمل نگرانی کی جائے اور کسی قسم کی غفلت سے پرہیز کیا جائے۔

گورنر سندھ نے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ سے ٹیلی فون پرمحرم الحرام کی مجالس ،جلوسوں کی گذرگاہوں کی صفائی ستھرائی خصوصاً مرکزی جلوس کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا اور جلوس کے شرکاء کو تمام بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے ہدایت کی