- الإعلانات -

یوم عاشور کے دن وزارت داخلہ کی ہدایت پر12بجے سے شام ساڑھے 7بجے تک موبائل فون سروس معطل

ملک بھر میں شہدائے کربلا کی یاد میں یوم عاشور کے جلوس ،عزاداری اور نوحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے ،وزارت داخلہ نے کراچی اور لاہور سمیت 29حساس ترین شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل کردی ہے۔

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اورانکے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں کراچی ، لاہور ، کوئٹہ ،راولپنڈی ، ملتان اور نوشہرہ سمیت ملک کے کئی شہروں میں عزاداری اورنوحہ خوانی کی جارہی ہے ، 10محرم کے جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں ۔

وزارت داخلہ کی ہدایت پر12بجے سے شام ساڑھے 7بجے تک موبائل فون سروس معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، سندھ میں کراچی ،لاہور،حیدرآباد ،جامشورو، شکار پور،لاڑکانہ ، جیکب آباد، نوابشاہ سروس جزوی طور پر بند ہے ۔

پنجاب کے جن علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل کی گئی ،ان میں فیصل آباد، جھنگ، ملتان ، لاہور،شجاع آباد، فاروق آباد، مریدکے،شرقپور،قصور،پتوکی،پھولنگرشامل ہیں۔

خیبرپختونخوا میں پشاور ، ہنگو ،ہری پور ، ایبٹ آباد ،ٹانک ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں ، کوہاٹ اور مانسہرہ میں موبائل فون سروع معطل ہے ۔

بلوچستان میں کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی