- الإعلانات -

یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے,سیکیورٹی کے انتہائی سخت

ملک بھر میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے

کراچی میں یوم عاشورہ پر مرکزی جلوس نشتر پارک سے 10 بجے برآمد ہوکر اپنی گذر گاہ سے منزل کی جانب رواں دواں ہے،جلوس نمائش سے ہوتے ہوئے ایم اے جناح روڈ پر واقع امام بارگاہ علی رضا پہنچ گیا ہے جہاں سے تبت سینٹر پرنماز ظہرین ادا کی گئی جہاں سے جلوس جامع کلاتھ، بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر بہ وقت مغرب اختتام پزیر ہوگیا۔

جلوس کے اختتام کے بعد نماز مغرب کے بعد مجلسِ شامِ غریباں برپا ہو گئی جہاں ذاکرین امام حسین کے فلسفہ شہادت بیان کریں گے اور مصائب اہل بیت بیان کیے جائیں