- الإعلانات -

جاوید ہاشمی نے ایک بار پھر اپنی توپوں کارخ عمران خان کی طرف کرد یا ہے

 

تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے ایک بار پھر اپنی توپوں کارخ عمران خان کی طرف کرد یا ہے ،انہوں نے پی ٹی آئی سربراہ پر الزام لگایا کہ وہ خود پارٹی لیڈروں کیخلاف مہم چلاتے ہیں۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ نہ عمران خان کو کل کچھ ملنا تھا ، نہ آنے والے وقت میں ملے گا ، تحریک انصاف میں موجود سب لوگ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے کارکنوں پر اعتماد نہیں کررہے اور طاہر القادری ان کا ساتھ نہیں دے رہے ، پی ٹی آئی سربراہ سمجھتے ہیں کہ دوسری قوتیں آگے بڑھ کر نواز شریف کو ہٹادیں گی۔

جاوید ہاشمی نے کہاکہ طاہرالقادری کے نہ ہونے سے عمران خان کو فرق پڑے گا ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کی لیڈر شپ میچور نہیں ہے