- الإعلانات -

مصطفیٰ کمال: ایم کیو ایم کے اہم رہنما پی ایس پی میں شمولیت اختیار کریں گے

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال آج ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما پی ایس پی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔

ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی اور تنظیمی عہدیداروں کے بعد اب اہم مرکزی رہنمائوں نے بھی ایم کیو ایم کو خیر آباد کہنا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ایک اہم مرکزی رہنما آج پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے جس کا باقاعدہ اعلان وہ آج پی ایس پی کے مرکزی آفس میں مصطفی کمال کے ساتھ پریس کانفرنس میں کریں گے ۔پریس کانفرنس سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگی۔