- الإعلانات -

عمران خان: کورگروپ کا اہم اجلاس سولہ اکتوبر کو طلب کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کورگروپ کا اہم اجلاس سولہ اکتوبر کو طلب کرلیا، اجلاس میں اسلام آباد کو مکمل بند کرنے کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کورگروپ کا اہم اجلاس سولہ اکتوبر کو طلب کرلیا ہے، جس میں 30 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی اور اہم فیصلے کئے جائیں گے اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے علماء کرام کے وفد نے ملاقات کرکے تیس اکتوبر کے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے۔