- الإعلانات -

کوئٹہ میں فائرنگ سے3 ایف سی اہلکارجاں بحق

کوئٹہ: سبزل روڈ پرمسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایف سی کے 3 اہلکاروں کوشہید کردیا۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے سرپل میں سبزل روڈ پرنامعلوم مسلح افراد نے ایف سی اہلکاروں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکارموقع پر ہی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دوسری جانب پولیس اور ایف سی کی بڑی تعداد نے علاقے کا گھیراؤ کر کے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔