- الإعلانات -

پاک ائیر فورس نے القاعدہ ملزم کا سابق فائٹر پائلٹ رہنے کی تردید کردی

اسلام آباد : پاکستان ائیر فورس نے گذشتہ روز ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں القاعدہ کے گرفتار ہونیوالے ملزم شیبہ احمد کو پاک فضائیہ کا سابق فائٹر پائلٹ رہنے کی سختی سے تردید کردی ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جاری کئے جانے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 16ستمبر 2015کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے دعویٰ کیا تھا کہ شیبہ احمد پاک فضائیہ کا سابق فائٹر پائلٹ ہے اور لڑاکا طیارہ بھی اڑاتا رہا ہے اعلامیہ میں اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شیبہ احمد اسی کی دہائی میں پی اے ایف کالج سرگودھا کا طالبعلم تھا تاہم اسے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر اسے کالج سے فارغ کردیا گیا تھا