- الإعلانات -

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور روانہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور روانہ ہو گئے ۔ عمران خان 30 اکتوبر کے حوالے سے تقریبات میں اسلام آباد میں طے شدہ تاریخی احتجاج کے مختلف امور پر بات کریں گے ۔

عمران خان بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے لاہور روانہ ہوئے ۔وہ مقامی ہوٹل میں انصاف پروفیشنلز فورم کے زیر اہتمام بڑے سیمینار سے اہم خطاب کریں گے ۔

سیمینار میں پاناما لیکس سے عالمی سطح پر جنم لینے والی صورتحال اور بیرونی حکومتوں کے ردعمل پر جامع دستاویزی فلم کا مشاہدہ کیا جائے گا ۔تقریب میں کرپشن،اقرباپروری،اداروں کی زبوں حالی کے کسی بھی معیشت پر مہلک اثرات کا پیشہ وارانہ جائزہ بھی پیش کیا جائے گا ۔

عمران خان تقریب سے اپنے خطاب میں پاناما لیکس کی تحقیقات اور تحریک احتساب کے مستقبل پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی ملک بھر میں عوام کو تحریک دینے کیلئے ترتیب دیے گئے پروگرام کا بھی اعلان کریں گے۔