- الإعلانات -

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹ وقومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 336 ارکان کی رکنیت معطل کردی ہے۔ 

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹ وقومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 336 ارکان کی رکنیت معطل کردی ہے۔ جن ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ان میں تقریباً تمام جماعتوں کے رہنما شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، پیپلزپارٹی کے سینٹر سعید غنی، فہمیدہ مرزا، پی ٹی آئی کے اعظم سواتی، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد الرشید، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، نسرین جلیل، بیرسٹر سیف سمیت حکومت کے کئی اہم رہنما شامل ہیں جن میں وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی، سینیٹر نہال ہاشمی، سائرہ افضل تارڑ، خرم دستگیر، مائزہ حمید، طارق فجل چوہدری اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی کے ایک ہزارایک سو سے زائد ارکان کی اکثریت نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادی تھی جن میں وزیر اعظم نواز شریف اور عمران کان بھی شامل ہیں تاہم جن ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کروائی ان کو آج تک کی مہلت دی گئی تھی۔