- الإعلانات -

نواز اور زرداری دونوں کرپشن میں ملوث ہیں، عمران خان

انہوں نے لاہور میں منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کرپشن مافیا کی وجہ سے ملک تباہ ہورہا ہے، پاکستان کا قرضہ 6ہزار ارب سے 8 سال بعد ساڑھے 22 ارب ہوچکا ہے،پاکستان کو قرضوں میں ڈبودیا گیا ہے،پاکستان کے لیے اتنا قرضہ لیا گیا ہے،واپس کون کرے گا؟

عمران خان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں، پرامن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے،جو کہہ رہا ہے آج پاکستان میں ترقی ہورہی ہے وہ حکومت کے ساتھ ملا ہوا ہے،پانامامیں سامنے آنے والی کرپشن تو کچھ بھی نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا کام ہے کہ جب حکومت قانون توڑے تو میں اپنی آوازبلند کروں،خیبرپختونخواکی اپوزیشن مسلم لیگ ن کہتی ہے کہ نوازشریف کا احتساب نہ کرو۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد بند کرنے کےلیے احتجاج کی تاریخ میں ایک دو روز کا ردو بدل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا نواز شریف سے صرف ایک ہی سوال ہے، اگر نواز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو جواب کیوں نہیں دیتے، اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دینے میں کیا حرج ہے۔

عمران خان نے واضح کیا کہ جمہوری اداروں سے انصاف نہ ملے تو سڑکوں پر آنےکےسوا کوئی چارہ نہیں رہتا، اسلام آباد جانے کی حتمی تاریخ کا اعلان کل کردیا جائے گا۔