- الإعلانات -

مشیر خارجہ سرتاج عزیز:ہندوستان, ‘دہشت گردی کی سرپرستی’ کررہا ہے

وزیر اعظم پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ انڈیا خود پاکستان میں ‘دہشت گردی کی سرپرستی’ کررہا ہے اس لیے انڈیا کے پاس پاکستان کے خلاف الزامات کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔

سرتاج عزیز نے برکس سربراہی کانفرنس میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کو دہشت گرد پیدا کرنے والا ملک کہنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کررہے تھے۔

‘مودی برکس کے شرکا کو گمرا کررہے ہیں جبکہ پاکستان کی سرزمین پر انڈیا ریاستی دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت ثابت ہوچکی ہے اورانڈیا کی قیادت کشمیر میں بد ترین ریاستی مظالم کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔’

سرتاج عزیز نے کہا کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر عالمی سطح پرتسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے جہاں انڈیا کی فورسز کے مظالم سے سینکڑوں کشمیری ہلاک اور کئی زخمی ہوچکے ہیں۔

سراج عزیز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق خود ارادیت کے اپنے بنیادی حقوق کی حصول کی جدوجہد کی وجہ سے انڈیا کی جانب سے نسل کشی کا شکار ہیں۔