- الإعلانات -

مراد علی شاہ: وزیراعظم کی کرسی پر بلاول بھٹو زرداری

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو جلد وزیراعظم کی کرسی پر بٹھائیں گے ، 18اکتوبر کی سازش کرنے والے آج دربدر ہیں ۔

کراچی میں پیپلز پارٹی کی ’سلام شہدا‘ ریلی کارساز پہنچ گئی جس کی قیادت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کررہے ہیں۔ ریلی میں بلاول کے ساتھ خصوصی ٹرک پرپارٹی رہنما بھی موجود ہیں جن میں خورشید شاہ، یوسف رضاگیلانی، قائم علی شاہ، راجہ پرویزاشرف، نثار کھوڑو،شہلارضا، شیری رحمان، اخونزادہ چٹان اور قمرزمان کائرہ شامل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے پاور شو میں جیالوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کارساز پرریلی کا اختتام نہیں آغاز کیا ہے، آج سے شروع ہونے والا سفر اسلام آباد میں ختم ہوگا، بلاول بھٹوزرداری بے نظیر بھٹو کا مشن آگے لیکر چل رہے ہیں ، کراچی بلاول بھٹو زرداری کا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ قیادت نے سندھ کی ذمے داری سونپی ہے بہتر کام کرکے دکھائیں گے ، ہماری آج کی ریلی 2018 کے انتخابات کے بعد اسلام آباد میں ختم ہوگی