- الإعلانات -

الطاف حسین اور فاروق ستار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی میں 22اگست کو ہنگامہ آرائی اور میڈیا ہائوسز پر حملوں کی کیس کی سماعت ہوئی جس میں الطاف حسین اور فاروق ستار سمیت 30 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق22 اگست ہنگامہ آرائی اور میڈیا ہاوُسسز پر حملہ اور بغاوت کےمقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت بعد ہوئی، دونوں مقدمات کے چالان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوچکے تھے۔ الطاف حسین اور فاروق ستار سمیت 30 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے، جبکہ کنور نوید،قمر منصور،شاہد پاشا کی عدم حاضری پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہارکیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 22اگست کو ہنگامہ آرائی اور بغاوت کیسز کی سماعت ہوئی،پولیس نے پچاس سے زائد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے ملزمان کو مقدمات سے متعلق نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔جبکہ ملزم جاوید شوکت کی درخواست ضمانت مسترد کردی، کیس میں نامزد تین خواتین کارکنان ضمانت پر ہیں۔

پولیس نے کیس میں مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش کردی، تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے مزید مہلت دی جائے، انسداد دہشت گردی عدالت نے فاروق ستار. عامر خان سمیت مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مزید سماعت یکم نومبر تک کے لئے ملتوی کردی-