- الإعلانات -

وسیلہ تعلیم پروگرام کو کامیاب بنانا ہر پاکستانی کا فرض ہے: ممنون حسین

اسلام آباد : صدر ممنون حسین نے کہا کہ وسیلہ تعلیم پروگرام کو کامیاب بنانا ہر پاکستانی کا فرض ہے کیونکہ قوم کا مستقبل بچوں کے مستقبل سے ہی وابستہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اگلے سال وفاق کے بعد صوبوں کی مشاورت سے اس پروگرام کو ملک گیر سطح پر بڑھایا جائے گا۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت بے نظیری انکم سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام وسیلہ تعلیم پروگرام کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں عالمی بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر بیچاموتو ایلیگوین اور ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کے نمائندے جون ریڈ نے بھی خطاب کیا ہے۔

صدر ممنون حسین نے کہا کہ اقتصادری صورت حال میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے۔ تیرہ لاکھ پسماندہ بچوں کو تعلیمی عمل میں شریک کرنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ انھوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں پوشیدہ ہے جو قومیں بچوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دیتی وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عرصہ سے دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے، جنہوں نے تعلیمی اداروں کو بھی نقصان پہنچایا ہے اس تعلیمی پیکج سے سینکڑوں بچے مستفیز ہوسکیں گے۔