- الإعلانات -

حکومت پرامن رہے گی تو ہم بھی پرامن رہیں گے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت پرامن رہے گی تو ہم بھی پرامن رہیں گے، اگر کچھ کیا تو ہماری تیاری پوری ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اعلان کیا کہ اسلام آباد میں احتجاج کا پروگرام تین دن آگے بڑھادیا، ابھی تو ہم نواز شریف کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں لیکن پھر ردعمل ایسا آئے گا کہ حکومت ہی چلی جائے گی، نوازشریف استعفیٰ دیں یا تلاشی دیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی جگہوں سے سن رہا ہوں کہ حکومت کریک ڈاؤن کا سوچ رہی ہے ، حکومت جو بھی راستہ اپنائے ہم اس کے لیے تیار ہیں پرامن احتجاج جمہوریت کاحسن ہے،جمہوریت میں ہم احتجاج کرسکتےہیں، ہمارا حق نہیں مل رہا۔

عمران خان کہتے ہیں کہ وزیراعظم کے خلاف پاناما لیکس میں ثبوت پکڑے گئے، ہم نے ساری پارٹیوں کو ساتھ لینے کی پوری کوشش کی ، اگر حکومت نے کچھ کیا تو ہماری تیاری پوری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف ایک پلیٹ فارم پر نظر آرہے ہیں ،ملکی کرپشن، ٹیکس وصولی سے زیادہ ہے ۔