- الإعلانات -

لودھراں: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر طالب علم جاں بحق اور ایک زخمی

صوبہ پنجاب کے شہر لودھراں میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر طالب علم جاں بحق اور ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔

لودھراں کے تھانہ دھنوٹ کی حدود میں اسکول جاتے ہوئے پانچویں جماعت کےطالب علم خضر کو تیز رفتار ٹرالی نے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک طالب زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے فوراََبعد ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم گرفتاری کےلیے ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کےعلاقےرحیم یارخان میں سہجہ کے قریب دو مسافر بسیں آپس میں ٹکراگئی تھیں جس کے نتیجے میں29افراد جاں بحق اور72 زخمی ہوگئے تھے