- الإعلانات -

ڈگڈگی بجانے والوں سے گھبرانے والے نہیں ، وزیراعظم

اسلام آبادمیں ن لیگ کی مرکزی کونسل سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا والے ڈھونڈ رہے ہیں نیا پاکستان بنانے والا کہاں ہے؟ ڈگڈگی بجانے والے آج بھی جھوٹ بول کر لوگوں کودھوکا دے رہے ہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ ہم گالیوں کا جواب گالیوں سے نہیں دیں گے،ہم نے کسی پر جھوٹے الزام نہیں لگائے،ہم عوام کی خدمت کی بات کریں گے، ہم سڑکیں بناتے رہیں گے،تم سڑکیں ناپتے رہو،صوبہ خیبر پختونخوا والے ترقی کے منتظر ہیں ، لیکن وہ نظر نہیں آتی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ آج پاکستان بدل رہا ہے،یہ ہم نہیں دنیا کہہ رہی ہے،وہ جس طرح کام کررہے ہیں وہ کے پی کے سے بھی ہاتھ دھو لیں گے ،وہاں 2018ءمیں ہماری حکومت ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو بجلی کے کارخانے لگانے کے لیے ایک پیسا نہیں تھا،چین نے کہا آپ فکر نہ کریں ہم بجلی کے کارخانوں کے لیے سرمایہ کاری کریں گے، کم وقت اور تیز رفتاری سے کارخانے لگ رہے ہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ 2018ءتک 10 ہزارمیگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی ،تھر میں 4 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔