- الإعلانات -

عمران خان سے چینی سفیر سن وی ڈونگ کی ملاقات

چینی سفیرسن وی ڈونگ نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے چینی سفیر کو سی پیک پر پارٹی مؤقف سے آگاہ کیا اور کہا کہ سی پیک پر خیبرپختونخوا حکومت کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا دھرنا کرپشن کیخلاف اور احتساب کے لیے ہے، پاکستان میں جاری چینی منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل کے خواہاں ہیں، حکومت منفی پراپیگنڈا کر رہی ہے کہ ہمارے احتجاج کا مقصد ملک میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے جس پر حکومت کو ہماری مکمل حمایت حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک روٹ میں کے پی کو اہم مقام حاصل ہے، سیاسی طور پر مستحکم پاکستان ہی ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے۔