- الإعلانات -

2نومبر کو اسلام آباد بند،اسی دن عمران خان الیکشن کمیشن طلب

عمران خان نے جس دن اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا ،اسی دن الیکشن کمیشن نے انہیں نااہلی ریفرنس کی سماعت کیلئے بلالیا ہے ، وزیراطلاعات پرویز رشید نے پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی،عمران خان کو اس دن کہیں اور جانا ہوگا۔

عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں بیرون ملک جائیداد کا ذکر نہیں کیا ، آف شور کمپنی 30 سال تک چھپائے رکھی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف بھجوائے گئے نااہلی ریفرنس کی سماعت 5رکنی کمیشن 2نومبر کو کرےگا ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 1997، 2002 اور 2013 کے کاغذات نامزدگی میں بیرون ملک جائیداد کا ذکر نہیں کیا، آف شور کمپنی کو 30 سال تک چھپا کے رکھا، اثاثہ جات کی تفصیلات میں اہلیہ کے نام سے لی گئی بنی گالہ اراضی کو گفٹ ظاہر کیا اور الیکشن کمیشن کے سامنے بدنیتی پر مبنی جھوٹ بولا ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں طلال چودھری ، دانیال عزیز اور محمد خان ڈاہااوردیگر کےریفرنس کی سماعت دونومبر کوکرےگا ۔

کمیشن نے فریقین کونوٹسز جاری کردیے،جن میں کہاگیاہےکہ عمران خان خود یاان کےوکیل پیش نہ ہوئے توکمیشن فیصلہ سنادے گا ۔

جہانگیرترین کےخلاف ریفرنس کی سماعت بھی دونومبرکوہی ہوگی ، ان پر زرعی ٹیکس اوربینکوں سے غیر قانونی طور پر معاف کروائے گئے قرضوں کےبارےمیں حقائق چھپانے کاالزامات ہیں ۔یہ ریفرنسز اسپیکرقومی اسمبلی کی طرف سے الیکشن کمیشن کوبھجوائے گئے تھے ۔