- الإعلانات -

ڈیرہ بگٹی: سوئی گیس پائپ لائن کے قریب دھماکہ, کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں سوئی گیس پائپ لائن کے قریب دھماکہ ہوا تاہم دھماکہ سے پائپ لائن کو نقصان نہیں پہنچا۔

پیر کوہ میں نامعلوم افراد نےسوئی گیس پائپ لائن کو اڑانے کیلئے پائپ لائن کے قریب دھماکہ خیز مواد رکھ کر دھماکہ کیا ، تاہم دھماکہ سے پائپ لائن کو نقصان نہیں پہنچا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ۔