- الإعلانات -

کراچی کےدیگر علاقوں میں سرچ آپریشن,34 افراد کو حراست میں لے لیا

. کراچی کے علاقے پیرآباد، ملیر، رضویہ سوسائٹی، یوسف پلازہ سمیت دیگر علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران 34 افراد کو حراست میں لے لیا۔ الفلاح اور شاہ فیصل سے کارروائی کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پیر آباد کی کنواری کالونی اور قصبہ کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا گھر گھر تلاشی کے دوران 30 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس نے کھنڈو گوٹھ، یوسف پلازہ، موسی کالونی میں سرچ آپریشن بھی کیا جس کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ملیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے نے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ الفلاح اور شاہ فیصل میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گی