- الإعلانات -

وفاقی دارالحکومت کے پولیس اہلکاروں کے گریڈ میں ترقی,10 ہزار 81 پولیس اہلکاروں کے گریڈ میں اضافہ

وزارتِ داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کے گریڈ میں ترقی دیتے ہوئے 10 ہزار 81 پولیس اہلکاروں کے گریڈ میں اضافہ کردیا ہے۔

تحریک انصاف کے دھرنے سے قبل وزارتِ داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے گریڈ بڑھانے کی سمری منظور کرتے ہوئے 10 ہزار 81 پولیس اہلکاروں کے گریڈ میں اضافہ کردیا۔

 اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے گریڈ میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے مطابق ترقی پانے والے سپاہیوں کے اسکیل کو 5 سے بڑھا کر 7 جبکہ ہیڈ کانسٹیبل کے گریڈ کو 7 سے بڑھا کر 9 کردیا گیا ہے، ترقی پانے والوں میں 7579 سپاہی، 1423 ہیڈ کانسٹیبل اور 1079 اے ایس آئی شامل ہیں۔
اسٹاف رپورٹر ذوالقرنین حیدر کے مطابق وزارتِ داخلہ نے 41 کروڑ 96 لاکھ روپے کی منظوری کے لیے وزیر خزانہ کو سفارش کردی ہے، وزیر خزانہ کی جانب سے رقم کی منظوری ملتے ہی باقاعدہ نوٹی فیکشن جاری کردیا جائے گا۔